ممبئی/میرا روڈ میں’بزمِ ابر سنبھل’ کے زیراہتمام جشنِ ہمدان صدیقی؛ عنوان کے تحت پانچواں آل انڈیا مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ واضح رہے کہ ہلائی گھاچی بینکویٹ ہال میرا روڈ میں منعقد مشاعرے میں ملک کے متفرق مقامات سے نامور شعرا نے آکر اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔مشاعرے کی ابتداءڈاکٹر علی فاضل نے کلام ربانی سے کیا۔ بعد ازاں مشاعرہ کنوینر نظام نوشاہی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشاعرے منعقد کرانے کا مقصد اردو زبان کو فروغ دینا ہے تاکہ نوجوان نسل اردو زبان کی شیرینی و لطافت سے مکمل طور پر آشنا ہوجائے۔
مشاعرے میں مہمان شعراءاور شہر کی معزز شخصیات کومیمینٹوز اور شال سے نوازا گیا۔اس جشن میں شہر کی مایہ ناز سماجی،ادبی اور سیاسی شخصیت ساجد آصف پٹیل،کاشی میرا اور شہر کے دیگر اہم شخصیات اشفاق کھوپیکر، فیض اللہ شیخ،صلاح الدین خان ، ہیمنت شرما ، غلام نبی فاروقی اور اقبال مہاڈک ،سلیم عباس خان،نسرین عزیز ملک،زکوان شیخ کو شال میڈل اور ٹرافی پیش کی گئی۔ سامعین میں ادب نواز خواتین بھی بڑی تعداد میں موجود تھیں۔مشاعرے کے ناظم ڈاکٹر علی فاضل نے مشاعرے کو بڑی چابکدستی سے شروع سے آخر تک انجام دیا۔ شہر اور بیرون شہر کے نامور شعرا کی شرکت نے مشاعرے میں پانچ چاند لگا دیئے۔اس مشاعرے میں ہر شاعر نے اپنے شاندار کلام سے سامعین کے دلوں پر نقش ثبت کیے۔مشاعرے میں شریک شعرا کے نام درج ذیل ہیں :
ڈاکٹر منور تابش، سنبھل،ڈاکٹر شاکر اصلاحی،ڈاکٹر انس ایقان اختر،راجن رامپوری،رشید بشر، ارچنا ورما سنگھ، عرفان شیخ ،محمد حسین ساحل، آشو شرما ،یاسر اعظمی، ریما رائے سنگھ، عبدل اول جامعی انصاری، وکرانت رانا، عمران فیض ناگپوری، شیوانش پراشر راہی، جیسے اہم شعرا نے شرکت کی۔مشاعرہ ہر لحاظ سے کامیاب رہا۔
