مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے اعجاز بیگ کو وجہ بتاؤ نوٹس
مالیگاؤں/۲فروری۔ ابھی چند روز قبل مالیگاؤں شہر کانگریس کمیٹی کے صدر اعجاز بیگ سمیت 3کارپوریٹروں نے بی جے پی کے 2کارپوریٹروں کے ساتھ گٹ بندھن کیا ہے۔ جس کے خلاف مہاراشٹر کانگریس کمیٹی کی جانب سے ردّ عمل ظاہر کیا گیا اور اعجاز بیگ کو پارٹی کی صدارت سے ہٹادیا گیا اور ساتھ ہی پارٹی کی تمام سرگرمیوں سے بھی انہیں معطل کر دیا گیا ۔ اس طرح کا حکم نامہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی انہیں وجہ بتاؤ نوٹس روانہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے کہ اعجاز بیگ نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کیوں کر کی؟اور انہوں نے وجہ بتاؤ نوٹس روانہ نہیں کی تو ان پر مزید قانونی کاروائی کی جائے گی۔
:لیٹر کا مضمون اس طرح ہے کہ
اعجاز بیگ عزیز بیگ(مالیگاؤں،ناسک)
’”آپ (اعجاز بیگ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں کانگریس پارٹی کے نشان پر رکن منتخب ہوئے ہیں۔ آپ کو اپنے گروپ کو الگ سے رجسٹر کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ محترم شرد آہیر ، ان کی معرفت آپ نے گٹ کا اندراج کیا ہے۔ تاہم، علاقائی دفتر کو اطلاع ملی ہے کہ آپ (اعجا زبیگ )نے اپنے گروپ کو بی جے پی کے ساتھ رجسٹر کیا ہے۔ یہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے۔اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے محترم صوبائی صدر جناب ہرش وردھن سپکاڑ کے حکم پر۔ آپ یعنی اعجاز بیگ عزیز بیگ کو مالیگاؤں شہر ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر کے عہدے سے فوری اثر سے ہٹایا جا رہا ہے۔ اورساتھ ہی کانگریس پارٹی سے بھی اگلے احکامات تک معطل کیا جا رہا ہے۔آپ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا جا رہا ہے اور آپ کو آج سے 7 دنوں کے اندر کانگریس کے ریاستی دفتر کو ایک تحریری وضاحت روانہ کریں کہ آپ کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر کانگریس پارٹی سے مستقل طور پر کیوں نہ نکال دیا جائے؟ بصورت دیگر، یہ سمجھا جائے گا کہ آپ کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے اور آپ کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔‘‘
اس طرح کا حکم نامہ ایڈوکیٹ گنیش پاٹل(سینئر نائب صدر) کے لیٹر ہیڈ پر جاری کیا گیا ہے۔
