گورکھپور/ ۳۱؍اکتوبر۔ نائنٹی کی دہائی کی مشہور بالی ووڈ اداکارہ اور اب سادھوی ممتا کلکرنی ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔اترپردیش کے گورکھپور گئی ممتا کلکرنی نے اپنے انڈر ورلڈ کنکشن کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے ایک بار پھر متنازعہ بیان دیا ہے جس سے
ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ اس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس نے براہ راست داؤد ابراہیم کو کلین چٹ دے دی ہے۔ ممتا کلکرنی کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس نے ایک الگ ہی بحث شروع کر دی ہے۔ ممتا کلکرنی نے جب بالی ووڈ میں قدم رکھا تو انہوں نے اپنے بولڈ کرداروں اور اسکرین پر موجودگی سے اپنے مداحوں کے دل جیت لیے۔ تاہم، انڈرورلڈ کے ساتھ اس کے روابط اور منشیات کا کیس سامنے آنے کے بعد اس کا کیریئر تقریباً ختم ہو گیا۔ یہ بھی کہا گیا کہ ان کے انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کے ساتھ مبینہ تعلقات تھے
