ممبئی/4نومبر۔ ریاست کے فوڈ، سول سپلائیز اور کنزیومر پروٹیکشن کے وزیر چھگن بھجبل کے دل کا آپریشن ہوا ہے۔ یہ سرجری ممبئی کے ایشین ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں کی گئی۔ سرجری کے بعد ان کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔ بھجبل
کو اگلے چند دنوں تک آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق وزیر چھگن بھجبل اگلے چند دنوں تک کسی سے نہیں مل سکیں گے تاکہ ان کی صحت میں تیزی سے بہتری آئے۔ ان کے دفتر نے مطلع کیا ہے وہ جلد ہی اپنا کام دوبارہ شروع کر دیں گے۔
