ممبئی/۴؍نومبر۔برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن کو ممبئی شہر میں چلنے والی نجی کوچنگ کلاسوں کا معائنہ کرنے کے لیے تمام متعلقہ افسران کی ایک کمیٹی تشکیل دینی چاہیے۔ یہ کمیٹی ممبئی میں پرائیویٹ کوچنگ کلاسز کا معائنہ کرے اور 15 دنوں کے اندر رپورٹ پیش
کرے، قانون ساز کونسل کے چیئرمین پروفیسر رام شندے نے اس طرح کی ہدایت دی۔حال ہی میں ودھان بھون میں اسپیکر پروفیسر رام شندے کی صدارت میں قانون ساز کونسل کے رکن شری کی طرف سے اٹھائے گئے خدشات کے سلسلے میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں راجیش راٹھوڈ نے مانسون سیشن 2025 میں انجینئرنگ اور میڈیکل کے شعبوں میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلبہ کو راغب کرنے کے لیے نجی کلاسوں کے ذریعے طلبہ کو دھوکہ دینے اور ممبئی میں کام کرنے والی کلاسیس کی کئی شاخوں کے وجود کے بارے میںبات کہی۔ اس میٹنگ میں ایم ایل اے مسٹر راجیش راٹھوڈ، محکمہ اسکول ایجوکیشن کے پرنسپل سکریٹری رنجیت سنگھ دیول کے ساتھ محکمہ تعلیم اور ممبئی میونسپل کارپوریشن کے افسران موجود تھے۔برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن علاقے کے ساتھ ساتھ ریاست میں بھی بہت سی پرائیویٹ کوچنگ کلاسیں چل رہی ہیں۔ جس جگہ پر کلاسیس ہو رہی ہیں، کلاس کے مقام پر فائر سیفٹی، پارکنگ کا انتظام، طلباءسے بھاری فیسیں وصول کرنا اور اس میں کم رقم ظاہر کرنا اور ٹیکس چوری، رہائشی کمپلیکس کی اجازت سے عمارتوں میں پرائیویٹ کلاسیس شروع کرنا اور غیر مجاز تعمیرات کا معائنہ کیا جائے۔ قانون ساز کونسل کے چیئرمین پروفیسر رام شندے نے کہا کہ متعلقہ محکمے کو طلباءسے وصول کی جانے والی فیس کا بھی معائنہ کرنا چاہیے۔میٹنگ میں کہا گیا کہ ریاست میں پرائیویٹ کوچنگ کلاسیس کے حوالے سے مسودہ بل تیار کرنے کا عمل جاری ہے۔ اسپیکر پروفیسر رام شندے نے کہا کہ اس بل اور متعلقہ قانون کو کامل بنانے کے لیے عوام سے بھی تجاویز مانگی جانی چاہئیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آنے والے سرمائی اجلاس میں پرائیویٹ کلاسوں سے متعلق ایک ہمہ گیر بل پیش کیا جانا چاہئے۔
اس میٹنگ میں مالیگاؤں کا ذِکر کرتے ہوئے وزیر دادا بھوسے نے کہاکہ بہت سے اساتذہ شہر میں کام کر رہے ہیں، وہ پرائیویٹ ٹیوشن کلاسیس اور کوچنگ بھی چلا رہے ہیں ۔ اس پر شہر کے کئی کلاس کے ٹیچروں کو خدشہ ہے کہ دادابھوسے کی ہدایات کے تحت ان کا معائنہ کیا جائے گا۔جو طلبہ سے فیس کے نام پر موٹی رقم بھی وصول کر رہے ہیں۔
