مالیگاؤں/ ۱۳نومبر۔ آزاد نگر پولس تھانے کی حدود، میں محلہ باغ اسحاق، گلی نمبر 1 میں میڈیکل شاپ پر کام کرنے والے نوجوان عبداللہ عامر شفیق احمد (27) اور اس کے دوستوں پر ملزم امان (پورا نام نامعلوم) ساکن کالی کھولی گولڈن نگر اور اس کے ساتھ چھ سات
نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔ لیکن فریادی بچ بچا کر وہاں سے نکل پڑا۔ جنہوں نے اس کے پیچھے بھاگ کر شکایت کنندہ کو یہ کہہ کر مارنے کی کوشش کی کہ ”تو میرے ناد میں کیوں لگ رہا ہے۔ “ واقعہ پیر کی رات تقریباً 10:30 بجے پیش آیا۔ پولیس نے امان اور اس کے ساتھیوں کے خلاف ہنگامہ آرائی، اسلحہ ایکٹ اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش سب انسپکٹر کولی کر رہے ہیں۔
