منگل کو اسکس ہال میں رہنمایانہ خطاب
مالیگاؤں/۲۶؍اکتوبر۔ ہندوستان کی مقبول و متحرک تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن (ایس آئی او) دنوں ملک گیر مہم تحریک ”حیاہی حیات ہے“ جاری کئے ہوئے ہے۔ جوکہ 17اکتوبر تا10نومبر تک جاری رہے گی۔ اس مہم کے تحت طلبہ و نوجوانوں میں پنپ رہی بے راہ روی ، فحاشی اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر قدغن لگانے جیسے اور دیگر موضوعات پر بیداری لانے کی ادنیٰ سی کوشش کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں SIOکے صدر عبدالحفیظ 28اکتوبر کو مالیگاؤں کے یک روزہ دورے پر تشریف لارہے ہیں ان کے ہمراہ مہاراشٹر نارتھ زون کے صدر ڈاکٹر محمد ذوالقرنین بھی موجود ہوں گے۔ اس دوران وہ دوپہر3بجے سے5بجے کے درمیان راؤنڈ ٹیبل ڈسکشن میں حصہ لیں گے جہاں شہر کے سرکردہ نوجوان شخصیات موجود ہوں گے۔ بعد ازاں عصر سے مغرب کے درمیان ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جہاں مہمانان میڈیا کے نمائندوں سے روبرو ہوں گے۔ وہیں شب8تا10بجے، اسکس ہال (قدوائی روڈ) میں ”خدا کرے تری جوانی رہے بے داغ“ عنوان پر اصلاحی تقریب منعقد ہوگی۔
