مالیگاؤں/۶؍نومبر۔ مقدمہ 307اور دیگر درجنوں مقدمات کے عوض جیل سلاخوں میں قید مہتاب علی شوکت علی عرف مہتاب دادا کا گذشتہ دو روز قبل اُسی کے رہائشی علاقے سلام چاچا روڈ کے اطراف میں روڈ شو کا انعقاد ہونا تھا۔ جس سے اطلاع ملتے ہی محلے میں ہزاروں لوگ کا
مجمع اکٹھا ہوگیا جسے منتشر کرنے کےلئے پولس کو مداخلت کرکے روڈ شو ملتوی کرنا پڑا۔ لیکن کل بدھ کی شب پولس نے بغیر اطلاع کئے سلام چاچا روڈ کے علاقے میں مہتاب دادا کا روڈ شو کروایا۔ یہاں نصف درجن سے زائد پولس ملازمین نے مہتاب کو پورے علاقے کا پیدل گشت کروایا جسے دیکھنے کےلئے محلے افراد کثیر تعداد میں موجود رہے تھے۔ اخیر میں عائشہ نگر پولس اسٹیشن پر یہ روڈ شو ختم ہوا۔ واضح ہو کہ ماضی میں بھی مالیگاؤں پولس کی جانب سے عادی مجرموں کے ساتھ روڈ شو ہوچکے ہیں جس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ بھائی گیری اور دادا گیری کرنے والوں اس سے عبرت حاصل کرسکیں۔
