ناسک/ ۹؍نومبر۔ضلعی انتظامیہ کے سپلائی ڈپارٹمنٹ نے سستے راشن کے حصول کے لیے معذوروں اور بزرگوں کو جن پریشانیوں سے گزرنا پڑتا ہے اس کے خاتمے کے لیے ایک اختراعی اقدام پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔اس اقدام کے تحت انتظامیہ نے ذاتی طور پر
594 معذوروں اور 643 بزرگ شہریوں کے 1 ہزار 237 خاندانوں میں جا کر جمعہ کے روز فی خاندان 35 کلو اناج، 20 کلو گیہوں اور 15 کلو چاول تقسیم کئے گئے۔کلکٹر ڈاکٹر آیوش پرساد کی رہنمائی میں یہ اختراعی پہل شروع کی گئی ہے۔ ایڈیشنل کلکٹر، ڈپٹی کلکٹر، ڈسٹرکٹ سپلائی آفیسر، تحصیل دار، نائب تحصیلدار ذاتی طور پر مستحقین کے گھروں میں گئے اور مستحقین میں اناج تقسیم کیا۔ کلکٹر موصوف نے کہاکہ حکومت کی اسکیموں کے فائدے ہر اہل شہری تک پہنچانا انتظامیہ کی ترجیح ہوگی۔ ہم نے ہوم ڈیلیوری کی خدمات شروع کی ہیں تاکہ معذور اور بزرگ شہریوں کو مرکز جانے کی ضرورت نہ پڑے۔ اس سے انتظامیہ کے تئیں رویہ بدلنے میں مدد ملے گی۔ اس سرگرمی میں ڈسٹرکٹ سپلائی آفیسر، تعلقہ سپلائی آفیسر، گرام سیوک، آشا سیویکا اور مقامی این جی او نے بے ساختہ حصہ لیا۔شہریوں کو بھی اس حساس اور انسانی نقطہ نظر سے عمل میں لایا جائے گا۔مہم کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی گئی کہ یہ مہم جاری رہے گی۔ یہ اقدام ریاست کے دیگر اضلاع کے لیے ایک تحریک اور مثال ثابت ہوگا۔
تعلقہ وار استفادہ کنندگان:
تعلقہ میں استفادہ کرنے والا خاندان:
٭باغلان: 33٭چاندوڑ :105٭دیولا :22٭ڈنڈوری: 33٭مالیگاؤں : 31٭ناسک :89٭اگت پوری: 117 ٭کلون:49٭مالیگاؤں شہر: 136 ٭ناندگاو¿ں : 10 ٭ناسک تعلقہ:36 ٭نپھاڑ :15٭پیٹھ :107 ٭سنّر:160 ٭سرگانہ :159٭ترمبکیشور:14
٭ ایولہ :131
