مالیگاؤں/ ۱۰نومبر۔ کل اتوار کی شب دھولیہ سے مالیگاؤں کی سمت آرہی ایک سرکاری بس MH20.GC. 3684
جھوڑگا کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ بس میں بیٹھے مالیگاؤں کے سابق استاد شیخ عبداللہ شیخ بسم اللہ ماسٹر کا
اس حادثہ میں انتقال ہوگیا جبکہ مزید 4 سے 5 مسافرین زخمی بتائے گئے ہیں۔ حادثہ کے فوراً بعد عبداللہ ماسٹر کو شدید زخمی حالت میں دھولیہ کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تب ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد انہیں مردہ قرار دیا۔ چوںکہ ماسٹر کے سر میں کافی شدید چوٹ آئیں تھیں۔ بعد ازاں پوسٹ مارٹم کےلئے ان کی نعش مالیگاؤں سول اسپتال روانہ کر دی گئی۔ جہاں سابق ایم ایل اے آصف شیخ رشید نے اس معاملے میں مکمل رہنمائی کی اس طرح کی معلومات میڈیا کے روبرو دی۔ مرحوم عبداللہ ماسٹر ڈونڈائچہ کی اسکول میں شعبہ درس و تدریس سے منسلک تھے اور ریٹائرڈ ہونے کے بعد نیا آزاد نگر گلی نمبر3مالیگاؤں میں ہی سکونت اختیار کئے گئے تھے وہ اپنے ذاتی کام کے سلسلے میں دھولیہ گئے ہوئے تھے اورواپسی میں حادثہ کا شکار ہوگئے۔ انتقال کے وقت ان کی عمر71برس تھی۔
