نئی دہلی/ 10 نومبر ۔دارالحکومت کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب پیر کی شام ایک کار دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک اور 24 شدید زخمی ہو گئے یہ معلومات قریبی سرکاری اسپتال ایل این جے پی اسپتال کے ایک سینئر میڈیکل آفیسر نے دی ۔دھماکے کے بعد کئی گاڑیوں میں آگ
لگ گئی جس گاڑی میں دھماکہ ہوا، وہ مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔ایل این جے پی اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر بی ایل چودھری نے کہا، "زخمیوں میں سے 8 اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے۔ 24 لوگوں کو شید چوٹ آنے کی بنا پر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ایک شخص کی حالت مستحکم ہے۔ حادثہ کے فوراً بعد دہلی پولیس کے افسران اور دیگر تحقیقاتی ایجنسیوں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر بچاؤ اور تفتیشی کاموں میں مصروف ہو گئیں۔ پوری دہلی میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ایجنسیاں دھماکے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہیں۔
