مالیگاؤں/ ۱۳؍نومبر۔ بی جے پی لیڈر کیریٹ سومیا نے شہریان مالیگاؤں کے خلاف الزامات لگائے گئے کہ یہاں روہنگیااور بنگلہ دیشی بستے ہیں۔ اس کے بعد SITنے شہر کی باریک بینی سے جانچ کی لیکن اس دوران انہیں کوئی ایسا ثبوت نہیں ہاتھ نہیں لگا جس سے یہ
ثابت ہوتا ہے کہ مالیگاؤں میں غیر ملکی افراد موجود ہیں۔ اس کے باوجود معمولی غلطی پر کچھ بے گناہوں کو جیل بھیج دیاگیا۔ اس معاملے میں شہر میں آصف شیخ رشید اور مستقیم ڈگنٹی کے زیر نگرانی تشکیل پائی مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی روزِ اوّل سے بے گناہوں کی رہائی کےلئے کوشاں ہیں۔ مالیگاؤں کورٹ میں گرفتار شدگان کی ضمانت کےلئے عرضی داخل کی گئی تھی لیکن مہربان کورٹ نے اُسے ردّ کردیا تھا۔ لہٰذا کل آصف شیخ رشید نے ممبئی میں ہائی کورٹ کے وکیل مہندر صاحب سے اس کیس پر گفتگو کی اور ضمانت عرضی کرنے کی گذارش کی ۔ اس پر ایڈوکیٹ مہندر نے کہا کہ ”میں ،ایڈوکیٹ عظیم خان، ایڈوکیٹ عارف، ایڈوکیٹ توصیف سلیم کی چارج شیٹ اور کورٹ کی رپورٹ کا باریک بینی سے مطالعہ کر رہاہوں اور امید ہے اندرون دوتین یوم ہائی کورٹ میں ضمانت عرضی داخل کر دی جائے گی۔ “
