مالیگاؤں/۱۸نومبر۔ تعلقہ کے ڈونگرالے میں اتوار کی شام سے لاپتہ تین سالہ لڑکی کی لاش گاؤں کے قریب مشتبہ حالات میں ملنے کے بعد ہلچل مچ گئی۔ اس سلسلے میں مالیگاؤں تعلقہ پولس اسٹیشن میں قاتل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں
ملزم وجے سنجے کھیرنار (24) کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لڑکی شام کو تین گھنٹے سے لاپتہ تھی، اس لیے اس کے اہل خانہ کے ساتھ گاؤں والے اس کی تلاش کر رہے تھے۔ پولیس کو بھی معاملے کی اطلاع دی گئی۔ شام کو اس کی لاش ضلع پریشد اسکول کے قریب موبائل ٹاور کے پاس مشتبہ طور پر ملی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گاؤں والوں میں کہرام مچ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مالیگاؤں تعلقہ پولس کے ساتھ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس تیگبیر سنگھ سندھو، اسسٹنٹ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے ساتھ ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ انہیں شبہ تھا کہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے۔واقعہ کی نوعیت کے پیش نظر فرانزک لیب کی ٹیم کو جائے وقوعہ پر طلب کر لیا گیا ہے۔ادھر اہل خانہ سمیت گاو¿ں والوں نے لڑکی کے قاتل کی گرفتاری تک لاش کو قبضے میں نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
