تیگبیر سنگھ سندھو کی نگرانی میں مہلک ہتھیار ضبط اور 20 ملزمان کے خلاف کارروائی
مالیگاؤں /شہر اور سب ڈویژن میں غیر قانونی طور پر ہتھیار لے جانے والے کل 20 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے اور 28.10.25 سے کل 15.11.25 تک، ایک دیسی پستول، ایک پیلٹ گن، 7 زندہ کارتوس، 8تلوار، 4کویتے، 2چاقو، ایک گپتی، ایک
کلہاڑا ۔ اس طرح 86ہزار 750 روپے کے ہتھیار شامل ہیں۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولس شری تیگبیر سنگھ سندھو نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے یہ اطلاع دی۔مذکورہ مدت کے دوران مالیگاؤں ڈیویژن پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے 20 ملزمان کو گرفتار کیا اور 11 مختلف مقدمات درج کئے۔مالیگاؤں شہر اور سب ڈویژن میں جرائم کی شرح میں اضا فہ:اسے قابو میں لانے کے لیے، ناسک دیہی کے سپرنٹنڈنٹ پولیس – بالا صاحب پاٹل، اے پی سپرنٹنڈنٹ تیگبیر سنگھ سندھو، ایس پی سپرنٹنڈنٹ سدھارتھ بروال کی رہنمائی میں، اپنی خصوصی پولس ٹیم تشکیل دی اور مالیگاؤں شہر، آزاد نگر، عائشہ نگر، پوار واڑی علاقوں میں کارروائی کی۔ اس کارروائی میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف چھاپہ مار کر 11 مقدمات درج کیے گئے جن میں سے 20 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کے قبضے سے مہلک ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔A.P.O. سپرنٹنڈنٹ تیگبیر سنگھ سندھو نے کہا کہ مالیگاو¿ں میونسپل کارپوریشن کے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں مستقبل میں بھی اسی طرح کی کارروائی کی جائے گی۔
