مالیگاؤں/۲۷نومبر۔ پوار واڑی پولس نے 13 مختلف تھانوں کی حدود سے 30 لاکھ روپے کی 52 دو پہیہ گاڑیاں چوری کرنے کے الزام میں تین لوگوں اور ایک دکاندار کو گرفتار کیا۔ انہیں پیر 24نومبر دوپہر کو عدالت
میں پیش کیا گیا اور انہیں 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ دریں اثنا، ان میں سے تین کو املنیر، چھاونی اور پوار واڑی پولیس نے دیگر جرائم میں گرفتار کیا ہے، جب کہ ایک کو ناسک جیل بھیج دیا گیا ہے۔ پوار واڑی پولس نے دو پہیہ چوروں کے گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے ملزمان شارق لطیف شیخ عرف سریا، محمد شاداب محمد یوسف عرف شام ،مدثر احمد جمیل اور شفیق الرحمن عطاءالرحمن عرف شفیق ٹکلیا (تمام ساکن مالیگاؤں) کو گرفتار کیا گیا۔اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر کرن پاٹل نے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے چاروں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ دریں اثنا اسی دن املنیر پولیس نے شارق لطیف کو ایک جرم میں گرفتار کیا جبکہ مدثر احمد کو چھاؤنی میں درج ایک دو پہیہ گاڑی چوری کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔ پوار واڑی پولس نے محمد شاداب کو نشہ میں استعمال ہونے والے کوڈین کھانسی کے شربت کی بوتلیں فروخت کرنے پر حراست میں لیا ہے۔ شفیق ٹکلا کو دوسرے جرم میں منتقل کرنے کی کارروائی بھی جاری تھی۔
