مالیگاؤں/۰۲دسمبر۔دو نامعلوم برقع پوش خواتین نے بھکو چوک میں تقویٰ جیولرس سے 30.300 گرام وزنی سونے کا ہار چوری کر لیا ہے جس کی مالیت 2 لاکھ 80 ہزار روپے ہے۔ اس معاملے میں دو برقعہ پوش خواتین کے خلاف آزاد نگر پولس اسٹیشن میں چوری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق دو نامعلوم برقعہ پوش خواتین سونا خریدنے کے بہانے تقوی جیولرز پہنچے۔اور 2 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کا 30.300 گرام وزنی سونے کا ہار وہاں سے بڑی چالاکی سے غائب کر دیا۔ چوری کے اس معاملے میں تقویٰ جیولرس کے منیجر کاشف احمد الطاف احمد (عمر 37، ساکن نیاپورہ، گلی نمبر 13، مکان نمبر 851، مالیگاؤں) نے آزاد نگر پولس اسٹیشن میں اس چوری کی شکایت درج کرائی ہے۔
