راشٹروادی کانگریس پارٹی (SP) آندولن کے راستے پر : سلیم رضوی
مالیگاؤں/26اکتوبر۔ شہر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے مقامی صدر سلیم احمد رضوی نے کل اپنے اخباری بیان میں کہاکہ پارٹی جانب سے پاورلوم مزدوروں کی مزدوری میں اضافہ کے تعلق سے ہم نے کارنر میٹنگ ، جلسہ عام اور سوشل میڈیا کے ذریعے شہر کے بنکر حضرات ، کارخانہ داروں سے اپیل کی ہے کہ اضافی مزدوری کے تعلق سے کوئی فیصلہ کن بات ہو۔ اس کےلئے ہم نے بنکروں کو تنظیم کے ذمہ داروں کے کانوں تک اپنی بات پہنچانے کی کوشش کی حتی الامکان کوشش میں لگے ہیں کہ آپسی صلاح و مشورہ کے ذریعے مزدوروں کو ان کا جائز حق مل جائے اور کسی قسم کی کوئی ایسی تحریک نہ چلانا پڑے۔ جس کے مضر اثرات پاورلوم صنعت پر دکھائی دے۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ ہماری باتیں پاورلوم تنظیم اور مالکان تک نہیں پہنچ پائی یا انہیں کوئی پرواہ بھی نہیں ۔ یا کوئی خوش فہمی کا شکار کارخانہ دار، مزدوروی بڑھانے کو تیار ہی نہیں ہیں۔ “ اس سلسلے میں سلیم رضوی نے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ایسے تمام ہی افراد سے میری گذارش ہے کہ وہ اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیں اور پاورلوم اونرس ایسوسی ایشن یا کوئی اور فعال تنظیم کے ذریعہ ایک مشترکہ میٹنگ لے کر مزدوری میں اضافے کے تعلق سے مثبت فیصلہ کریں تاکہ مزدوروں کو مہنگائی کے اس دور میں کچھ راحت مل سکے بصورت دیگر ہمیں تحریک کا راستہ اپنا پڑے گا۔ جس کی تمام تر منفی اثرات کو ذمہ داری بنکرس اور ان کی فعال تنظیموں کی ہوگی۔ اس تحریک کے کیاکیا منفی اثرات ہوں گے آپ اُسے غیر معمولی نہ سمجھیں۔ امید ہے آپ اس تحریک کے شرو ع ہونے سے قبل کوئی اچھا فیصلہ لے کر راشٹروادی پارٹی کانگریس پارٹی (شردپوار) کے خیالات کو سمجھیں گے۔ پاورلوم مزدوروں کی مزدوری فی میٹر30پیسہ کسی بھی وان، کوالیٹی، پک ، پھنی سے بڑھاکر دی جائے۔ اس طرح کی اپیل بھی سلیم رضوی ، الطاف بھائی، رئیس شیخ، اسلم انصاری، شعبان تنبولی، ابوذر انصاری ، بھیکن رزاق، ظہیر بھائی ، عرفان انصاری وغیرہ نے کی۔
