مالیگاؤں/۱۴دسمبر۔ الیکشن کمیشن کی رہنما ہداےت کے مطابق مالیگاؤں میونسپل کارپورےشن الیکشن محکمہ نے اپنی تیاری جاری رکھی ہے اور مرحلہ وار الیکشنی کاموں کو ترتیب دیا جا رہا ہے گذشتہ دنوں الیکشن محکمہ نے اعلان کیا کہ مالیگاؤں کے 84وارڈ پر مشتمل مر د خواتین کی ووٹر لسٹ عنقریب ظاہر کی جائے گی ۔کیونکہ ووٹر لسٹ پر اعتراضات کی سنوائی مکمل کرنے کےلئے کئی دن لگ گئے جس کے بعد اب حتمی ووٹر لسٹ 20دسمبر 2025کو ظاہر کی جائے گی اور اس کے بعد بوتھ وائس ےا پیٹی وائس ووٹر لسٹ 27دسمبر 2025کو ظاہر کی جائے گی ۔اور یہ ووٹر لسٹ فائنل قرار دی جائے گی اس کے بعد اس میں کسی طرح کی تبدیلی کا امکان نہیں ہو گا ۔ووٹر لسٹ کا کام مرحلہ وار مکمل ہونے کے بعد مالیگاو¿ں سمیت رےاست کے مختلف کارپورےشن کے انتخابات کا الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلان ہو گا ۔اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مالیگاؤں میونسپل کارپورےشن کے انتخابات جنوری 2026کے آخری ہفتہ میں ہو سکتے ہےں واضح ہو کہ 3سال کے طویل عرصہ کے بعد مالیگاؤں کارپوریشن الیکشن ہو نگے اور ابھی فی الحال کارپورےشن پر پرشاشک کی نامزدگی حکومت نے دی ہے ۔جنوری 2026ءکے پہلے ہفتہ سے ظابطہ اخلاق کا نفاظ ہو سکتا ہے ۔
