مالیگاؤں/۲؍نومبر۔ گذشتہ چند ہفتوں سے مالیگاؤں شہر میں دوائیوں کی قلت نے اسپتال کے نظام کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ سول اسپتال کے ساتھ ساتھ سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بھی ضروری ادویات کی قلت کے باعث مریضوں کو علاج کرانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا
پڑا۔ خصوصاً غریب اور نادار مریضوں کو ضروری ادویات باہر سے خریدنی پڑ رہی تھیں جس سے مالی بوجھ بڑھتا جا رہا تھا۔اس پس منظر میں دھولیہ کی لوک سبھا رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شوبھاتائی بچھاؤ نے فوری طور پر اس مسئلہ کا نوٹس لیا اور مسلسل پیروی شروع کی۔ سول ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر یوگیش پاٹل کے ساتھ مسلسل رابطے میں، انہوں نے مؤثر طریقے سے ڈسٹرکٹ کلکٹر ناسک اور ممبئی منترالیہ سطح پر اسپتال میں ادویات کی کمی کا مسئلہ اٹھایا۔ ان کی کوششیں بالآخر کامیاب ہوئیں اور ڈسٹرکٹ پلاننگ کمیٹی کے ذریعے ادویات کی خریداری کے لیے 7 کروڑ 25 لاکھ روپے کے فنڈ کی منظوری دے دی گئی۔ اس سلسلے میں ایک میٹنگ آج بروز سنیچر یکم نومبر دوپہر 1.30 بجے مالیگاؤں میٹنگ منعقد ہوئی۔ مالیگاؤں تعلقہ کانگریس کے صدر ڈاکٹر یوگیش پاٹل نے میٹنگ میں شرکت کی۔شردکھیرنار،، یوسف سیٹھ نیشنل، ڈاکٹر دنیش بچھا ؤ،دنیش پاٹل میور وندے وغیرہ کے ساتھ تمام شعبہ کے سربراہان، طبی افسران اور متعلقہ عملہ موجود تھے۔ میٹنگ میں ڈرگ سپلائی مینجمنٹ، اسٹاک کنٹرول اور سروس سہولیات کو مزید موثر بنانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس فنڈ کی منظوری سے اسپتال کو ضروری ادویات کی سپلائی جلد ہی باقاعدہ ہو جائے گی اور اسٹاک کی دستیابی کے لیے الگ میکاازم قائم کرنے کی منصوبہ بندی بھی جاری ہے۔ اس سے مالیگاؤں شہر اور آس پاس کے علاقوں کے شہریوں کو بڑی راحت ملے گی۔وہیں اسپتال انتظامیہ نے یقین ظاہر کیا ہے کہ اس فیصلے سے مالیگاؤں میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات زیادہ موثر اور اچھی طرح سے قائم ہوں گی۔
