مہلوک کی شناخت کریں :شکیل تیراک
مالیگاؤں/۲؍نومبر۔ جمعرات 30اکتوبرکودوپہر میں4بجے تین دوست جو گرنا پل کی ٹی ویئر بندھارے کے پاس سے گذر رہے تھے کہ ان میں سے ایک شخص ندی میں کود گیا۔ اور کچھ دیربعد پل پر موجود دونوں شخص وہاں سے غائب ہوگئے۔ وہاں موجود کچھ لوگوں نے
بتایاکہ وہ دونوں افراد نشے میں دھت تھے۔ بعد ازاں غوطہ خور شکیل تیراک کو نوجوان کے بہہ جانے کی اطلاع دی گئی۔ تب جمعرات سے وہ سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے تھے۔ پھرحکمت کے بعد اتوار کی صبح11بجے بھیکن شاہ درگاہ کے پیچھے، گرنا ندی میں سے اُس نوجوان کی لاش شکیل تیراک نے نکالی۔ جسے فوراً مالیگاؤں سول اسپتال پہنچایا گیا ،لیکن چوںکہ لاش کے چہرے پر کچھ زخم نے نشانات موجود ہے اس لئے شک کی بنیاد پر پولس نے مکمل پوسٹ مارٹم کےلئے دھولیہ سول اسپتال روانہ کر دی ہے۔ وہیں تین دنوں سے ابھی تک مہلوک کی کوئی گمشدگی کی رپورٹ نہیں لکھوائی گئی۔ جس سے ابھی تک مہلوک نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ لہٰذا شکیل تیراک نے شہریان سے اپیل کی ہےکہ اگر 30 سے32سالہ نوجوان کی لاش ملی ہے جس نے کالی جینس اور ہری ٹی شرٹ زیب تن کئے ہوئے ہے۔ جس کسی کو اس کی اطلاع وہ فوراً لاش کی شناخت کرنے میں پولس کی مدد کریں۔
