مالیگاؤں/۱۹نومبر۔ پوارواڑی پولیس نے 4 لوگوں کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے شکایت کنندہ کا موبائل فون چھین لیا تھا اور رقم دینے سے انکار کرنے پر اسے تلوار کی نوک پر جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔یہ واقعہ اتوار کی رات 8:30 بجے آواڑی
نالہ کے قریب سڑک پر پیش آیا۔ اس واقعہ کی شکایت نسیم احمد نعیم احمد (34) ساکن پوار واڑی سیمنٹ ہاؤس، سروے نمبر 176 نے پولس میں درج کرائی تھی۔ اس نے شکایت درج کرائی کہ 4 افراد رکشہ میں آئے اور مجھ سے رقم کا مطالبہ کیا۔ رقم دینے سے انکار کرنے پر اس سے ایم آئی کمپنی کا موبائل فون چھین لیا اور تلوار دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور گالیاں دیں، لہہٰذامقدمہ درج کر تے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
