مالیگاؤں/۲دسمبر۔ ڈونگرالے مرڈر کیس کا مقدمہ میں ایڈوکیٹ ملک شیخ، ایڈوکیٹ ہرشد تیواری اور ایڈوکیٹ اسنیہا شرما ٹھاکرے نے بتایا کہ 16 نومبر کو تعلقہ کے ڈونگرالے میں ایک لڑکی کے قتل کے
معاملے میں ملزم وجے کھیرنار کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا اور اسے 11 دسمبر تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔متاثرہ کے قتل کے سلسلے میں مالیگاؤں سیشن کورٹ میں ایک خصوصی مقدمہ درج کیا گیا ہے اور جلد ہی اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر اُجو ل نکم ایڈوکیٹ کے ذریعہ مقدمہ چلایا جائے گا۔اس کیس کی پوری کارروائی کی جائے گی اور اس سلسلے میں پولیس جلد ہی عدالت میں چارج شیٹ داخل کرے گی۔ پولیس اس جرم کی تفتیش کر رہی ہے۔ وکلاءایسوسی ایشن کی جانب سے ایڈوکیٹ ملک شیخ نے شہریوں سے پولیس انتظامیہ اور نظام انصاف کے ساتھ تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سزا سخت ہوگی۔مقدمہ POCSO ایکٹ 2013 کے تحت چلایا جائے گا۔اس دفعہ کے تحت ملزم اور متاثرہ کے نام عام نہیں کیے جانے تھے لیکن اس کے خلاف عوامی احتجاج کے باعث یہ انکشاف ہوا ہے۔
