مالیگاؤںßراشٹروادی کانگریس پارٹی (شرد پوار) کی رکن پارلیمنٹ سپریہ سلے نے مہاراشٹر کی مہایوتی حکومت پر شدید حملہ کرتے ہوئے ‘ماجھی لاڈکی بہن اسکیم’ میں 5,000 کروڑ روپے کے بڑے گھوٹالے کا سنگین الزام لگایا ہے۔ انہوں نے آر ٹی آئی کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہزاروں کروڑ روپے ایسے نااہل افراد میں بانٹ دیے گئے جو اس کے معیار پر پورا نہیں اترتے تھے، اور اب حکومت اس رقم کو واپس لینے کے بجائے معاف کرنے کی تیاری کر رہی ہے جو کہ عوام کے پیسے کا زیاں ہے۔سپریہ سلے نے سرکاری مشینری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کڑی جانچ اور ایõکے وائی سی کے نام پر تقریباً 82 لاکھ خواتین کو اسکیم سے باہر کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مہاراشٹر حکومت اس پورے معاملے پر فوری طور پر ایک ‘وائٹ پیپر’ جاری کرے اور کسی غیر جانبدار ایجنسی سے اس گھوٹالے کی اعلیٰ سطحی جانچ کرائی جائے تاکہ سچائی سامنے آ سکے۔
