مالیگاﺅں/فروری-مارچ 2023 ءمیں مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کے ذریعہ منعقدہ 12ویں کے امتحان میں 14 لاکھ 16 ہزار 371 طلبہ میں سے 91.25 فیصد طلبہ پاس ہوئے ہیں۔ ریاست میں کوکن ڈویژن کے 96.01 فیصد طلباءپاس ہوئے ہیں۔ ممبئی ڈویژن میں سب سے کم شرح 88.13 فیصد ہے۔ پونہ ڈویژن میں پاس طلباءکا تناسب 93.34 فیصد ہے۔اس اسٹیٹ بورڈ کے امتحان کےلئے۔ 14 لاکھ 28 ہزار 194 طلباءرجسٹرڈ ہوئے۔ ان میں سے 14 لاکھ 16 ہزار 371 طلباءنے امتحان دیا۔ گذشتہ سال کے مقابلے اس سال رزلٹ میں 2.97 فیصد کمی آئی ہے۔واضح ہو کہ الکبیر انگلش میڈیم کیمپس درے گاﺅں میں کامیابی سے رواں دواں ایم ۔ایم ۔قریشی جونیئر کالج آف سائنس کا رزلٹ 100فیصد رہا۔ کالج ہٰذا میں کل 115طلبہ نے امسال امتحان میں شرکت کی ،جسمیں امتیازی درجہ میں 45 طلبہ اپنا مقام حاصل کیا ، فرسٹ کلاس میں کل 36 طلبہ نے مقام حاصل کیا اور دیگر سبھی طلبہ دوم، سوم درجہ میں کامیابی حاصل کی۔
Post Views: 125
پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں