سرخیاں

مدرسے کے نام پر بچوں کی سمگلنگ! پولس نے منماڑ ،بھساول سے 59 بچوں کو بچایا

منماڑ/1جون۔ ریلوے پولس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی اسمگلنگ کے ایک بڑے واقعہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ داناپور،پونے ایکسپریس کے ذریعے بہار سے مہاراشٹر لائے جانے والے 59 بچوں کو ملزموں کے چنگل سے بچا لیا گیا ہے۔ 30 بچوں کو منماڑ اور 29 کو بھساول ریلوے اسٹیشن سے بچایا گیا ہے۔ پولس کو شبہ ہے کہ ان بچوں کو اسمگلنگ کے لیے ٹرین سے لایا جا رہا تھا اور انہیں سانگلی یاپھر پونہ کے کسی مدرسے میں لانے کا منصوبہ تھا۔ ان بچوں کے ساتھ بھاگنے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 470 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔بچائے گئے بچوں میں سے کچھ کو ناسک کے اونٹواڑی علاقے میں بچوں کے تربیت گاہ بھیج دیا گیا ہے۔ بھساول ریلوے پروٹیکشن فورس اور ریلوے پولس کی ٹیم نے بہار کے پورنیہ ضلع سے سانگلی کے مدرسے تک اسمگلنگ کی اس کارروائی کا پردہ فاش کیا۔بھساول ریلوے پروٹیکشن فورس، ریلوے پولس بھساول کو دانا پور-پونے ایکسپریس ٹرین نمبر 01040 سے بچوں کی اسمگلنگ کے بارے میں خفیہ معلومات مل رہی تھیں۔ اس اطلاع کی بنیاد پر ریلوے پروٹیکشن فورس اور ریلوے پولس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جیسے ہی دانا پور-پونے ایکسپریس ٹرین بھساول کی ایک سماجی تنظیم کی مدد سے بھساول پہنچی، ٹرین کی مکمل تلاشی شروع کی۔ 8 سے 15 سال کے 29 بچوں کو ریلوے پروٹیکشن فورس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ انہیں نیچے اتارا گیا۔ بچوں کے ساتھ ایک مشتبہ شخص کو بھی ریلوے پروٹیکشن فورس نے نیچے اتارا اور تھانے لے گئے۔اس کے بعد بھساول اور منماڑ کے درمیان چلنے والی ایکسپریس میں ریلوے پروٹیکشن فورس کے ملازمین نے دوبارہ تلاشی شروع کی۔ اس سرچ آپریشن میں مزید 30 بچے اور 4 مشتبہ افراد برآمد ہوئے۔ انہیں منماڑریلوے اسٹیشن پر اتار دیا گیا۔ بھساول میں چھوڑے گئے 29 بچوں کو جلگاو¿ں چائلڈ ریفارم ہوم بھیجا گیا اور منماڑ میں چھوڑے گئے 30 بچوں کو ناسک چائلڈ ریفارم ہوم بھیجا گیا۔بچوں کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔ پانچ مشتبہ ملزمان کے خلاف بھوساول اور منماڑ تھانوں میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بچوں کے والدین کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ اس کے بعد انہیں والدین کے حوالے کرنے کے لیے کارروائی شروع کی جائے گی۔

پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں

One thought on “مدرسے کے نام پر بچوں کی سمگلنگ! پولس نے منماڑ ،بھساول سے 59 بچوں کو بچایا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے