سرخیاں

آندھرا پریش میں اِسکل ڈیولپمنٹ کے 371کروڑ کے گھوٹالے میں چندرا بابو نائیڈو کو EDکی جانب سے کلین چٹ!

مالیگاؤں/۱۷؍اکتوبر۔ آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو پر 371کروڑ سے زائد اِسکل ڈیولپمنٹ گھوٹالے الزام تھا۔ اس بناءپر وہ ستمبر2023ءمیں جیل بھی گئے ۔ بعدازاں کیس چلتا رہا ، تفتیش چلتی رہی ۔ ٹائمز آف انڈیا میں شائع سدھاکر ریڈی کی خبر کے مطابق انہیں بالآخر ای ڈی نے کلین چِٹ دے دی ہے۔ بتایاگیا کہ ان کے خلاف کوئی بھی پختہ ثبوت نہیں ملا جس سے ان کے کردار پر شک کیا جائے، انہیں بلاوجہ پھنسایاگیا تھا۔ قابل ذِکر بات یہ رہی کہ انہیں بے گناہ ثابت کر دیاگیا لیکن کہیں کوئی پریس کانفرنس اور میڈیا پر زیادہ چرچا نہیں کی گئی۔ یادرہے یہ وہی چندرابابو ہےں جن کی حمایت سے NDAکی مودی حکومت بنی تھی مرکزی حکومت میں ان کا خاص رول رہا ہے۔ اس فیصلے کے بعد چرچا یہ بھی ہے کہ حکومت بننے کے 6مہینہ بعد ہی چندرا بابو نائیڈو کو ای ڈی سے چھٹکارا مل گیا ہے ۔

پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے