سرخیاں

زیورات کی چوری،12گھنٹہ میں 3خواتین چور گرفتار

مالیگاوں / 23 مئی 2023 ءکو 7 بجکر 50 منٹ پر نٹور لال شیورتن ورما (عمر 55 سال )پیشہ زیورات کی دکان (ساکن بروڈ گلی ،بالاجی مندر کے پیچھے مالیگاوں )نے قلعہ پولیس اسٹیشن میں فریاد دی کے موہن پیر گلی میں واقع انکی ایم گولڈ نامی زیورات کی دکان میں تین برقعہ پوش خواتین نے سونے کے زیور دکھانے کے بہانے 152 گرام کی سونے کی پھولی کا باکس چالاکی سے چوری کر راہ فرار اختیار کی۔اس ضمن میں شکایت ملتے ہی ناسک ضلع ایس پی شاہ جی اُماپ، ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی ، ڈی واے ایس پی کیمپ پردیپ کمار جادھو کی ہدایت و رہنمائی میں قلعہ پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر گوتم تائیڑے ، سب انسپکٹر ڈھاکنے، حولدار پاٹل، سپاہی بھوئے، نکالے ، بھامرے ، پولس نائیک جگتاپ ، سپاہی متے ، آہیرے حوالدار باگل نے مذکورہ جرم کی تفتیش کے دوران مقدمہ درج ہونے کے 12 گھنٹے کے اندر سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر مشتبہ خاتون کی شناخت کی اور اس کی تلاش کی گئی تو وہ مالیگاوں شہر میں پائی گئی۔ایک مخبر کے ذریعے ٹریس کرتے ہوئے ملزمہ نمبر (1) ساجدہ بانو عرف اننو بشیر خان (40 سال ساکن اقبال ڈابی کسمبا روڈ مالیگاوں ) (2) طاہرہ عرف آسیہ خورشید احمد (عمر 25 سال پاک پنجتن چوک مالیگاوں)(3) نازیہ شیخ اسماعیل (عمر 30 سال رہائش سروے نمبر 55 غوثیہ کالونی مالیگاوں ) کی رہائش گاہ پر پہنچے اور ان کی تلاشی لی ۔ تلاشی کے بعد تینوں خواتین کو حراست میں لے کر چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔ پولس کے مطابق ان خواتین کے قبضے سے کل 6 تولے 1 گرام سونے کی ناک کی پھولی برآمد ہوئیں ہے۔ جس کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار روپے بتائی گئی ہے ، اس معاملے میں قلعہ پولس نے CCTNS گناہ رجسٹر نمبر 81/2023 قلم 380، 34 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ، مذکورہ خاتون ملزمین کے خلاف مزید تفتیش جاری ہیں۔

پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے