سرخیاں

تلودہ : امام کی تنخواہ کو لے کر دو گروپوں میں مارپیٹ ،پولیس میں معاملہ درج ،۱۲؍افراد زخمی

تلودہ :17ستمبر۔ یہاں کی جامع مسجد میں امامت کے فرائض انجام دینے والے مولوی کی تنخواہ کی ادائیگی پر دو گروپوں میں زبردست مار پیٹ ہوئی جس میں ۲۱ افراد زخمی ہوئے ہیں ۔اس معاملے میں دونوں ہی گروپوں کے لوگوں نے ایک دوسرے کے خلاف پولیس میں شکایت درج کر وائی ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق تلودہ کی جامع مسجد میں امامت کے فرائض انجام دینے والے مولانا شعیب رضا نوری بنگالی کو مسجد ٹرسٹ نے برطرف کردیا ہے ۔انہیں دس مہینوں کی تنخواہ دی جائے اس بات کو لے کر دو گروپوں میں ٹکراﺅ ہوا۔ دونوں گروپوں نے ہاتھوں میں لکڑی کے ڈنڈوں سے ایک دوسرے پر حملہ کیا۔اس مارپیٹ میںکل 12 افراد زخمی ہوئے۔ ان میں شیخ روف نورہ ، شیخ ظہیر شیر ، شیخ عدنان شیخ عارف ، شیخ الطا ف ، عمران لیاقت شیخ ، شریف شیخ سردار ، شیخ سلطان شیخ شریف ، شیخ ساجد شیخ سردار ،افضل شیخ ہارون ،شیخ تنویر شریف،توفیق شیخ شریف و دیگر تمام رہائشی نورانی چوک،تلودہ شامل ہیں ۔اس معاملے میں عمران لیاقت شیخ اور ناصر شیخ ہارون نے ایک دوسرے کے گروپ کے خلاف شکایت دی ہے ۔تلودہ پولیس نے ۵۲ تا ۰۳ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے