سرخیاں

نابالغ لڑکی کی عصمت دری: ملزم کو 20 سال کی سزا

ناسک /۱جون۔ یہاں کے سات پور کے شیواجی نگر میں ایک 13 سالہ لڑکی کے ساتھ عصمت دری اور تشدد کرنے کے الزام میں دو ملزمین کو 20 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 35 سالہ ملزم کو 35 ہزار روپے اور 20 سالہ ملزم کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ ستمبر 2019ءاور دسمبر 2020ءکے درمیان پیش آیاتھا اور کے ساتھ عصمت دری کا معاملہ گنگاپور پولس میں درج کیا گیا۔ ملزمین کو وسنت تکارام گنگورڈے (35) ساکن شیواجی نگر سات پور بری داس پانڈورنگ راوت عرف سونو (20) ساکن دیوڈونگرا، ضلع تر مبکیشور، ضلع ناسک کے طور پر سزا سنائی گئی ہے۔ نابالغ لڑکی کی شکایت کنندہ کے مطابق جب متاثرہ لڑکی اپنی رہائش گاہ کے عقب میں باتھ روم گئی تو ملزم وسنت گنگوڈ نے ،زبردستی اندر داخل ہوا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔چنانچہ ملزم بری داس راوت، جو متاثرہ لڑکی کے اسکول میں پڑھتا تھا، اس کے گھر آیا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ جس کی وجہ سے متاثرہ خاتون حاملہ ہوگئی تھی۔ نیز انہوں نے دھمکی دی کہ اگر اس نے اس کے بارے میں کچھ کیا تو اسے چاقو سے مار ڈالیں گے۔ اس معاملے میں گنگاپور پولس میں پوکسو کے ساتھ عصمت دری کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔
اسی طرح عصمت دری ایک واقعہ کچھ یوں ہے کہ پولس نے مزدوری کا کام کرنے والی ایک خاتون مزدور کی اجتماعی عصمت دری کرنے کے معاملے میں مقدمہ درج کیا ہے اور اس معاملے میں دو افراد کو گرفتار بھی کیا ہے ۔خاتون کی عمر ۹۳ سال بتائی گئی جو کہ مزدور تھی۔ اور کام کاج کرکے اپنا گذر بسر کرتی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق پمپل نیر دیہات میں چوپھلی کے بیل بازار علاقے میں واقع ایک شیڈ میں لے جا کر کئی افراد نے اسکی عصت دری کی اور راہ فرار اختیار کر لی تھی ۔ پولس نے ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔

پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے