اناؤ۔ ۱۱جولائی۔ ضلع میں بدھ کی صبح ایک المناک سڑک حادثے میں ایک بس اور دودھ کے ٹینکر میں تصادم ہوا۔تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ آگرہ سے تقریباً 247 کلومیٹر دور اناؤ کے بیہتا مجاور تھانہ علاقے میں پیش آیا۔ اس حادثے میں ڈبل ڈیکر بس کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔ اس طرف سوئے ہوئے لوگ جاں بحق ہوگئے ہیں۔ سی او بنگارماؤ کے مطابق اس حادثے میں اب تک 18 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
حادثہ ایکسپریس وے پر بائیں جانب سے دودھ کے ٹینکر کو اوورٹیک کرتے ہوئے پیش آیا۔ اس حادثے میں دو خواتین اور ایک دس سال کے بچے سمیت 18 بس مسافروں کی موت ہو گئی ہے۔ 20 کے قریب مسافر شدید زخمی ہیں۔ بس میں بچوں سمیت 100 کے قریب مسافر بیٹھے تھے۔مہوبہ ضلع کی ٹریول کمپنی کی سلیپر بس، بہار کے شیوہر سے دہلی جا رہی تھی، بدھ کی صبح تقریباً 6 بجے بیہٹا مجاور تھانہ علاقے کے جوگی کوٹ گاؤں کے سامنے ہوائی پٹی پر پہنچی۔ لکھنؤ سے آگرہ جانے والے ٹینکر کو اوور ٹیک کرتے ہوئے بس ٹینکر سے ٹکرا گئی۔
Post Views: 86
پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں