مالیگاؤں/۲۳دسمبر۔ پوارواڑی پولس تھانے کی حدود میں مالدا شیوارسب اسٹیشن کے سامنے گرنا ندی کی طرف جانے والی کچی سڑک کے کنارے پر سنیچر کی شام 7 بجے سے پہلے کسی نامعلوم وجہ سے ملزم محمد عظیم محمد عالم انصاری (27) ساکن گیارہ ہزار کالونی ،نے مقتول شیخ جاوید شیخ سلیم (40) کو منہ پر اورمختلف جگہوں پر پتھروں کے وار کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو اتوار کی رات 8 بجے گرفتار کیا ہے اور اب اس سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔
