مالیگاؤں/ ۲۳دسمبر۔ شہر میں آئندہ میونسپل کارپوریشن انتخابات کی تیاریوں نے زور پکڑ لیا ہے۔ الیکشن کی فضا گرم ہونے کے ساتھ ہی مختلف سیاسی جماعتیں اپنے اپنے امیدواروں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اسی کڑی میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے بھی مالیگاؤں کارپوریشن الیکشن کےلئے اپنے 8 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔قابلِ ذکر ہے کہ مالیگاؤں جیسے حساس اور سیاسی طور پر باشعور شہر میں ایس ڈی پی آئی کی ماضی کی انتخابی کارکردگی خاصی مایوس کن رہی ہے۔ بالخصوص پچھلے اسمبلی انتخابات میں پارٹی ’آٹے میں نمک کے برابر ‘ بھی اثر دکھانے میں ناکام رہی تھی، جس کے بعد اس کی عوامی مقبولیت اور تنظیمی طاقت پر مسلسل سوالات اٹھتے رہے ہیں۔سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ ایسے حالات میں ایک بار پھر کارپوریشن الیکشن میں امیدوار اتارنا پارٹی کے لیے ایک بڑا سیاسی رِسک ثابت ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق اگر نتائج ماضی کی طرح رہے تو نہ صرف پارٹی کی شبیہہ مزید متاثر ہوگی بلکہ مالیگاو¿ں میں اس کے سیاسی وجود پر بھی خطرات منڈلا سکتے ہیں۔
