سرخیاں

دھولیہ کے کلکٹر نے سیٹیلائٹ امیج سے شری کھنڈ فنڈ اڑانے کی سازش بے نقاب ۔ مہاراشٹر حکومت کے بچائے 104 کروڑ

دھولیہ/ 27مئی۔کسی بھی علاقے کی ترقی کےلئے جب بھی کوئی سرکاری اسکیم آتی ہے تو اس کےلئے زمین کی ضرورت پڑتی ہے۔ ان زمینوں کو حاصل کرنے کے لیے کسانوں اور زمینداروں سے زمین کے معاوضے کی رقم طے کرنے کے لیے بات چیت شروع ہوتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ معاوضہ لینے کے لیے دھاندلی کی جاتی ہے۔ ایسی ہی ایک دھاندلی کا پتہ لگانے کے لیے دھولیہ کے ضلع کلکٹر نے سیٹلائٹ سے فوٹو حاصل کرکے معلومات جمع کیں اور سچائی کو سامنے لا کر مہاراشٹر حکومت کے 104 کروڑ روپے بچالئے۔معاملہ کچھ یوں ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے فروری 2019 میں دھولےہ ضلع کے سونڈلے، ویلہانے، کنڈانے، بابرے علاقوں کی زمینوں پر سلواڈے جمفل کانولی لفٹ ایری گیشن اسکیم کا افتتاح کیا۔ اس کے لیے 1139 ایکڑ اراضی کی قیمت کا حساب لگا کر معاوضہ دیا جانا تھا۔ اس کے بعد ان زمینوں پر جہاں پہلے کچھ نہیں تھا، اسکیم کے افتتاح کے بعد درخت لگائے گئے، مکانات بنائے گئے، کنویں کھودے گئے اور کئی طریقوں سے دیواریں اور کانکریٹ کے نوتعمیر شدہ ڈھانچے بنائے گئے، ایسا اس لیے کیا گیا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچایا جائے۔ تاکہ زمین کو زیادہ ترقی یافتہ دکھا کر حکومت سے مزید رقم نکالنے کا منصوبہ تھا۔ اس کے لیے اسکیم کے افتتاح کے وقت متعلقہ اراضی کو جوں کا توں رکھے بغیر سرکاری افسران کی آنکھوں میں دھول جھونک کر اعلان کے بعد زمین تیار کی گئی۔ اورگوگل سیٹلائٹ امیج میں یہ سچ سامنے آگیا۔ دھولےہ کے ضلع کلکٹر کے اس دانشمندانہ اقدام سے حکومت کے 104 کروڑ روپے بربادی سے بچ گئے۔

پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے