مالیگاؤں۔ بالوترا پروسیسنگ معاملے میں سپریم کورٹ کی متوقع سماعت کے پیشِ نظر مالیگاؤں کے پاپلین بنکروں کی ایک اہم میٹنگ طلب کی گئی ہے۔ جعفر نگر مالیگاؤں میں واقع ضیائ حکیم سیٹھ کی آفس پر 8 اگست بروز سنیچر کی رات ساڑھے دس بجے منعقد ہونے والی اس میٹنگ میں عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے اور موجودہ حالات کی روشنی میں آئندہ کی کاروباری حکمتِ عملی اور پروڈکشن کنٹرول کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ اس سلسلہ می ذمہ داران نے تمام پاپلین بنکروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہفتہ اور اتوار 8 اور 9 اگست کو اپنا کاروبار اور کارخانے حسبِ معمول جاری رکھیں۔ یاد رہیکہ منعقدہ میٹنگ کے میں بنکروں کو بالوترا، جودھ پور اور پالی کی موجودہ صورتِ حال سے بھی تفصیل کے ساتھ آگاہ کیا جائے گا۔ ذمہ داران نے مقامی صنعت کے بہتر مستقبل اور باہمی اتحاد کی خاطر تمام بنکروں سے وقتِ مقررہ پر میٹنگ میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
