مالیگائوں/2جون۔مہاراشٹر بورڈ کے 10ویں کے نتائج 2023 کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس سی میں کل 93.83 فیصد طلبہ پاس ہوئے ہیں۔ نتیجہ چیک کرنے کا لنک مہاراشٹر بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ mahahsscboard.in پر دوپہر 1 بجے سے متحرک کر دیا گیا۔ اس کے بعد طلباءایس ایس سی امتحان 2023 میں شرکت کے لیے رول نمبر کے ذریعے سکور کارڈ چیک کر سکتے ہیں۔
ایس ایس سی کا امتحان 2 مارچ سے 25 مارچ 2023 تک منعقد ہوا تھا۔ امتحان کے لیے 1.5 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروائی تھی، جن میں 8 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ لڑکے اور 7 لاکھ 33 ہزار سے زیادہ لڑکیاں شامل تھیں۔ کل 23013 اسکولوں میں سے 6844 اسکولوں نے 100 فیصد نتائج حاصل کئے۔ اس سال ایس ایس سی کے نتائج میں لڑکیوں نے لڑکوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ لڑکیوں کا نتیجہ 95.87 فیصد اور لڑکوں کا 92.05 فیصد رہا۔
اسی وقت، کونکن ڈیویژن میں سب سے زیادہ 98.11 فیصد پاس ہونے کا فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ناگپور ڈیویژن کا نتیجہ سب سے کم 92.05 فیصد رہا۔ مہاراشٹر 10ویں میں کل 4,89,455 طلباءنے 75 فیصد اور اس سے زیادہ نمبر حاصل کئے۔ جبکہ فرسٹ ڈیویژن سے کل 526210، سیکنڈ ڈیویژن سے 334015 اور تھرڈ یویژن سے 85298 پاس ہوئے۔
پچھلی بار مہاراشٹر بورڈ کے سی بی ایس ای کا نتیجہ 96.94 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔ لڑکیوں کے پاس ہونے کا تناسب لڑکوں سے زیادہ 97.96 جبکہ لڑکوں کے پاس ہونے کا مجموعی تناسب 96.06 فیصد رہا۔ 10ویں کا نتیجہ 2022 17 جون کو جاری ہوا۔ اس بار نتیجہ 2 جون کو جاری کیا گیا۔ طلباء چند دنوں کے بعد اپنے اسکول سے مارک شیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
Post Views: 130
پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں