سرخیاں

خواتین پہلوانوں کے انصاف کےلئے مالیگاﺅں کانگریس کا احتجاج

مالیگاﺅں/ 6جون۔ ہندوستان کے میڈل یافتہ خواتین پہلوانوں نے اُن کے ساتھ ہورہے ظلم و ناانصافی کے خلاف دہلی میں احتجاج جاری کئے ہوئے ہیں۔ لیکن مرکزی حکومت کے کانوں تک جوں نہیں رینگی رہی ہے۔ اور پہلوان حق و انصافی کی لڑائی کے میدان میں پیچھے ہٹ نہیں رہے ہیں۔ اُنہیں کی آواز میں آواز ملاتے ہوئے مالیگاو¿ں کانگریس پارٹی کے صدر اعجاز بیگ عزیز بیگ کی قیاد ت میں کل 5جون کو گاندھی مجسمہ کے پاس ایک احتجاج کیا گیا۔ جہاں پارٹی کارکنان نے راہول گاندھی، پرینکا گاندھی، ناناپٹولے، اعجاز بیگ آگے بڑھو ہم تمہارے ساتھ ہیں جیسے نعرے بلند کئے اسی کے ساتھ مرکزی وزیر کھیل کود نے پہلوانوں کے ساتھ جو معاملہ کیا اُن کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے بعد اُن کا ایک وفد ایڈیشنل کلکٹر آفس پہنچا اور یہاں مطالباتی محضر پیش کیا گیا۔ اس وفد میں زینو پٹھان، طیب خان، ہاشم انصاری، افروز خان، مجید پھلکے والے، ہاشم انصاری، افروز خان، مجید پھلکے والے، مختار امن ہوٹل کے علاوہ مہیلا اوبی سی کی شمیم شکیل کرانہ والے وغیرہ درجنوں عہدیداران موجود تھے۔

پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے