سرخیاں

توردال ہوئی مہنگی

مالیگاﺅں /15جون۔ ایک سمت کھادتیلوں اور بھاجی پالا قیمت کم ہونے سے عام لوگوں کو اطمینان ملا ہے۔ دوسری سمت توردال کے بڑھتے ریٹ کی وجہ سے گھر خرچہ بجٹ بگڑ تا جارہا ہے ۔ مہینہ بھر میں توردال کے ریٹ میں تقریباً تیس روپیوں تک کا اضافہ ہونے سے دال شوربہ اب پھیکا پڑتا جارہاہے۔ معمولی بازار میں توردال کا ریٹ 160روپئے کلو سے اوپر پہنچا ہے۔ مہاراشٹر،کرناٹک ، مدھیہ پردیش ان اہم ترین تور پیداوار ریاستوں میں گذشتہ موسلادھار بارش ہونے سے کھیتوں میں پانی جمع ہوئے فصلوں کا نقصان ہواہے۔ غیر موسمی بارش کی وجہ سے اچھی خاصی توردال کی انکم گھٹ گئی ہے ۔ ایسے میں کارپوریٹ کمپنیوں کے لئے اسٹاک کی وجہ سے ہفتہ بھر سے توردال کی عارضی قلت بنی ہوئی ہے ۔ امسال مانسون بھی وقت پر شروع ہو چکا ہے۔ نتیجے میں پیداوار میں گھٹ ہونے کا خوف بتایا جارہاہے۔ اسی وجہ سے تورد ال کے دام بڑھے ہوئے ہیں۔ کئی دنوں پہلے 125سے 130روپئے کلو ہوئی توردال اب 155سے 160روپئے کلو سے فروخت کی جارہی ہے۔ کئی مقامات پر اعلیٰ درجے کی توردا ل کیلئے گراہکوں کو 170روپئے دینا پڑرہاہے۔ درمیان میں یہ ریٹ مزید بڑھ سکتا ہے ایسا بیوپاریوں کا کہنا ہے۔ توردال مہنگی ہونے سے عام لوگوں کے مالی بجٹ پر اثر پڑرہاہے۔

پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے