ممبئی۔ ۲۰جون۔ پشپا فلم کی اداکارہ رشمیکا مندانا کو ان کی رئیل لائف میں ان کے ہی منیجر نے دھوکہ دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منیجر نے رشمیکا مندانا سے 80 لاکھ کا فراڈ کیا ہے اور فراڈ کے بعد اداکارہ نے انہیں فوری طور پر نوکری سے نکال دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اداکارہ نے جس مینیجر سے دھوکہ دیا وہ ان کے کیریئر کے شروع سے ہی ان سے جڑا رہا لیکن اب اس کی اصلیت سامنے آ ئی۔ پنک ولا کی ایک رپورٹ کے مطابق، ‘رشمیکا مندانا کو مینیجر نے 80 لاکھ کا دھوکہ دیا، جسے نوکری سے نکال دیا گیا ہے لیکن انہوں نے ابھی تک اس واقعے پر اپنی جانب سے سرکاری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔دراصل، اداکارہ اس کے بارے میں کسی بھی قسم کا منظر عام پر کچھ بھی تماشہ کرنا نہیں چاہتی تھیں۔ لہذا، انہوں نے اپنے مینیجر کو نوکری سے نکال کر خود اس معاملے کو نمٹا لیا ہے۔ ویسے یہ معاملہ حیران کن ہے کہ جس پر اداکارہ نے اتنا بھروسہ کیا، اسی نے انہیں دھوکہ دیا۔رشمیکا کے آنے والے پراجیکٹس کے بارے میں بات کرتے ہوئے، پشپا کے علاوہ، وہ رنبیر کپور کی اینیمل میں نظر آنے والی ہیں، جس کی ہدایت کاری تیلگو ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا کررہے ہیں۔ اس میں انیل کپور اور بوبی دیول بھی ہیں اور 11 اگست کو سینما گھروں کی زینت بننے کے لیے تیار ہے۔دیکھنا یہ ہے کہ وہ اینیمل سے ہندی سنیما میں خود کو قائم کر پاتی ہیں یا نہیں۔ چونکہ اس سے پہلے ان کی گڈ بائے فلاہ ہو گئی تھی۔ جس کی وجہ سے انہوں نے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ بعد میں مشن مجنو کو بھی زیادہ پسند نہیں کیا گیا لیکن وہ شریولی بن کر پشپا 2 میں دھوم مچانے والی ہیں۔
Post Views: 127
پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں