سرخیاں

کارپوریشن کی جانب سے تیار کردہ عارضی مذبح خانوں میں ہی قربانی کریں

مالیگاوں /29جون کو مسلمانوں کا دوسرا عظیم تہوار عیدالاضحی منایا جائے گا۔ اس موقع پر قربانی کے دنوں میں جانور ذبح کرنے کےلئے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر کے اہم علاقوں میں عارضی مذبح خانے بنائے گئے ہیں۔
میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ متعین عارضی مذبح میں مندرجہ ذیل ہے:
1) نیا اسلام پورہ اسلام جمخانہ ، سروے نمبر 38۔
2) ہزارکھولی ،عائشہ نگر پولس اسٹیشن کے قریب۔
3) ہزارکھولی ،پپو ملک سینٹر کے پیچھے ۔
4) عائشہ مسجد کے قریب۔
5) برادر باغ، نیاپورہ کمپاو¿نڈ میں ۔
6) نزد راجا نگر گارڈن ،النکار سائزنگ کے پاس،
7)اُردو اسکول نمبر14، عباس نگر۔
8)سروے نمبر215/2 بالمقابل اسکول۔
9)قلعہ والی بال گراونڈ۔
10) شبیر نگر ناندیڑی اسکول، سروے نمبر206/2، کمپاو¿نڈ۔
11) 215/1 امام سینڈو جمخانہ کے پاس۔
12) اوپن اسپیس ، سروے نمبر38/3 مجیب وکیل کے مکان کے پاس۔
13) پرانا سلاٹر ہاوس ۔
14)سروے نمبر 168، دیانہ
15) نمبر 108/2 نیا مستقل مذبح، مالیگاوں
لہٰذا مسلمانان شہر سے کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر بھالچندر گوساوی نے شہریان سے گذارش کی کہ کارپوریشن کی جانب سے عارضی مذبح خانوں میں تمام تر سہولیات مہیا کی گئی ہے ، لہٰذا شہریان گھروں کے سامنے یا سڑک پر گلیوں میں کھلی جگہ قربانی نہ کریں بلکہ مذبح خانوں میں قربانی کریں۔

پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے