سرخیاں

ہوم گارڈ عہدہ کےلئے آن لائن رجسٹریشن کریں

ناسک/26جولائی۔  ضلع میں ہوم گارڈ کے 130 ارکان کے بیک لاگ کو پ±ر کرنے کے لیے آج 26 جولائی سے 14 اگست 2024 تک آن لائن درخواست کے اندراج کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ہوم گارڈ کے ضلع کمشنر اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولس آدتیہ میر کھیلکر نے خواہشمند امیدواروں سے سرکاری پریس ریلیز کے ذریعے ویب سائٹ https://maharashtracdhg.gov.inmahahg/login1.php پر
آن لائن درخواست دینے کی اپیل کی ہے۔ اگت پوری، سنر، نپھاڑ، ناسک سٹی تعلقہ اور پولس اسٹیشن حدود میں رہنے والے اور ہوم گارڈ میں خدمات انجام دینے کے خواہشمند امیدواروں کو رجسٹریشن کرانا چاہیے۔ پریس ریلیز میں یہ بھی بتایا گیا کہ ضلع کمشنر (ہوم گارڈ)، ناسک کو اس بیک لاگ کو تبدیل کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔
تعلقہ وار اسکواڈ میں بیک لاگ:
٭اگت پوری: مرد: 25، خواتین: 5 کل: 30،٭سنّر : مرد: 25، خواتین: 5 کل: 30،
٭نپھاڑ : مرد: 15، خواتین: 0 کل: 15،٭ناسک سٹی :مرد: 44، خواتین: 11 کل: 55
٭109 مرد اور 21 خواتین سمیت کل 130 امیدوار بھرے جائیں گے۔

پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے