نئی دہلی:۱۵؍اگست۔ صدر دروپدی مرمو نے یوم آزادی کے موقع پر قوم سے خطاب کیا۔ صدر مرمو نے کہا کہ یوم آزادی ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم صرف فرد نہیں ہیں، بلکہ ہم ایک عظیم برادری کا حصہ ہیں، صدر مملکت نے کہا کہ یہ دن ہم سب کے لیے فخر کا دن ہے۔ ذات پات، نسل، زبان اور علاقے کے علاوہ ہماری شناخت ہمارے خاندان اور کام سے جڑی ہوئی ہے، لیکن ہماری ایک شناخت ہے جو ان سب سے بڑھ کر ہے اور وہ شناخت ہمارا بھارت کا شہری ہونا ہے۔ جہاں ہر کسی کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔ملک کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پر کہا کہ آپ سب کو میری طرف سے دلی مبارکباد! یہ دن ہم سب کے لئے باعث فخر اور مقدس ہے۔ چاروں طرف جشن کا ماحول دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہورہی ہے ۔ یہ خوشی اور فخر کی بات ہے کہ قصبات اور گاؤوں میں ، یعنی ملک میں ہر جگہ بچے، نوجوان اور بزرگ سب جوش کے ساتھ یوم آزادی کے جشن کو منانے کی تیاری کر رہے ہیں ۔ لوگ بڑے جوش و خروش کےساتھ آزادی کا امرت مہوتسو منا رہے ہیں۔
Post Views: 127
پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں