ـ ۱۵؍اگست ۲۰۲۳ بروز منگل دیہاتی شیکشنک و سماجیک سنستھا کے زیرِ انصرام چلنے والے چاروں اداروں میں(ایل۔ وی۔ ایچ/مرحوم عابد علی جاگیردار/ حجّن ممتاز بی) بالخصوص مرحوم عابد علی جاگیردار اردو پرائمری و ہائی اسکول میں جشنِ یومِ آزادی بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔
اس پروگرام کی شروعات روایات کے مطابق تلاوتِ قرآن کریم سے ہوئی۔ساتھ ہی حمد باریِ تعالیٰ اور نعت رسول ﷺ کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ مہمانان کی رسم گل پوشی ادا کی گئی۔ نظامتی خدمات عقیل سر نے نبھائی۔ اور اس پروگرام کی کامیابی کے پیچھے جناب پردیپ اہیرے سر کی نگرانی شامل حال رہی۔
اس پروگرام کی صدارت عالیجناب ریاض علی سر(اسکول چیرمین)نے کی اور اس پروگرام کے مہمان خصوصی عالیجناب جاوید علی سر موجود رہے۔۔۔ ساتھ ہی تمام انتظامیہ ممبران کی موجودگی نے اس پروگرام کی رونق کو دو بالا کیا۔ مہمان خصوصی عالیجناب جاوید علی سر کے ہاتھوں رسم پرچم کشائی ادا کی گئی۔ بعد رسم پرچم کشائی "آزادی کا امرت مہتسو” کی مناسبت سے مختلف ثقافتی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ مختلف جماعتوں کے طلبہ نے اِن ثقافتی پروگراموں میں حصہ لیا۔۔
چیرمین صاحب محترم ریاض علی سر نے اپنے خطاب میں سب سے پہلے قابلِ تحسین ثقافتی پروگراموں کی کامیابی کی مبارکباد پیش کی۔ اور ساتھ ہی ان پروگراموں میں حصہ لینے والے طلبہ اور اساتذہ کی محنت کو سراہا۔ مزید یومِ آزادی کی مناسبت سے مفید معلومات کے ساتھ ساتھ مجاہدین آزادی کو اپنے دلوں میں زندہ رکھنے کی نصیحتیں کی۔
میری مٹی میرا دیش کی مناسبت سے اسکول احاطے میں علاقے کی بزرگ خاتون کے ہاتھوں شجرکاری کی گئی۔بعد ازاں یومِ آزادی کے موقع پر دیہاتی شیکشنک و سماجک سنستھا کے زیر اہتمام چلنے والی چاروں یونٹ (LVH/MAAJ/HMPS) کے ٹیچرس کی جانب سے اسکول چیرمین عالیجناب ریاض علی سر کا اعتراف ِخدمات کرتے ہوئے انھیں فوٹو فریم تحفتاً پیش کیا گیا۔ ساتھ ساتھ اب تک کی جانے والی سر کی ان تھک محنت کو سراہا گیا۔۔۔۔
اسی کے ساتھ تمام اساتذہ کی نمائندگی کرتے ہوئے رئیسہ میڈم نے رسم شکریہ ادا کیا۔ اسی پر پروگرام کا اختتام ہوا۔