سرخیاں

کانٹے کے مقابلے میں 19راؤنڈ کے بعد شوبھا تائی جیت کے قریب ۔۔۔۔ لیکن سرکاری اعلان کا انتظار

مالیگاؤں/ 4جون۔ شام 6بجے تک دھولیہ مالیگاؤں لوک سبھا الیکشن کے نتائج کو لے کر کشمکش جاری رہی۔ اب تک19راؤنڈ ہوچکے ہیں۔ جس میں کانگریس پارٹی کی امیدوار شوبھا تائی بچھاؤ کو 5,82,149ووٹیں مل چکی ہیں جبکہ بی جے پی کے امیدوار ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے 5,76,994 ووٹیں حاصل کیں۔ صورتحال کے مطابق شوبھا تائی بچھاؤ (کانگریس) جیت کے قریب ہیں۔ لہٰذا دھولیہ کلکٹر آفس کی جانب سے سرکاری طورپر اعلان کا انتظار ہے۔
دوسری جانب دھولیہ اور مالیگاؤں میں کانگریس کی فتح کا جشن جاری ہے مالیگاؤں میں بارش ہونے کے باوجود لوگ آتش بازی کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے