سرخیاں

ایک ہی دِن میں مالیگاؤں و اطراف میں 5حادثاتی موت

مالیگاؤں/ 10جون۔ کل بروز اتوار اور آج پیر کے درمیان صبح تک 5حادثات موت کا اندراج ہوچکا ہے۔ پہلا واقعہ مالیگاؤں کے قریب دیہات میں ایک کسان بیل کوباندھنے لے جارہا تھا کہ بجلی گرنے سے بیل اور کسانوں دونوں ہلاک ہوگئے۔
دوسرا واقعہ۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ کہ مالیگاؤں سے 10پندرہ کلو میٹر ،بارش کے سبب مکان منہدم ہوگیا جس سے ایک نوجوان دب کر ہلاک ہوگیا۔
تیسرا واقعہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ پوار واڑی حدود میں ایک اپنی الیکٹرک موٹر بائیک چارجنگ کر رہا تھا کہ اس دوران کسی وجہ سے بائیک میں کرنٹ آ پہنچا جس سے وہ موقع پر ہی ہوگیا بتایا جاتاہے کہ بارش کے دوران الیکٹرک بائیک میں کرنٹ اُتر آیاہوگا۔
چوتھا واقعہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چالیسگاؤں روڈ پر ٹووہیلر کا حادثہ پیش آیا جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
پانچواں واقعہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھکو چوک میں رہائش پذیر بلال احمد شمس الضحیٰ رہتے تھے۔ جمعہ کے روز وہ اپنے نہانے کےلئے جارہے تھے کہ حمام میں گر پڑے۔ جمعہ سے اُن کی لاش گھر میں پڑی ہوئی تھی جہاں وہ اکیلے رہتے تھے ۔ تین دِن بعد جب کسی نے لاش دیکھی تو اس کی اطلاع ظہیر قدسی اور خالد سرحدی دی گئی اور پھر شفیق اینٹی کرپشن کی معاونت سے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کو دیا گیا۔

پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے