مالیگاؤں/15جولائی بروز پیر کو چھاو¿نی پولس اسٹیشن جگتاپ دادا نے محکمہ فائر بریگیڈ کو مطلع کیا کہ گرنا ندی میں پانی کے باہر پتھروں پر ایک لاوارث لاش پائی گئی ہے۔ جس پر شکیل تیراک اپنے معاونین کے ہمراہ وہاں پہنچے انہوں نے تفصیل میں بتایاکہ یہاں پتھروں پر باڈی ملی ہے جس سے ایسا لگتا ہے کہ مرنے والا شخص پل کے اوپر سے نیچے گرا ہویا پھر کوئی اور حادثہ کا شکار ہوا ہو؟ لہٰذا قلعہ اور چھاؤنی پولس اسٹیشن کے ملازمین اس کی تحقیق کر رہے ہیں۔ بہرحال لاش فی الحال سول اسپتال کے مردہ خانے میں رکھی ہوئی ہے ، شہریان سے اپیل ہے کہ لاش کی شناخت کےلئے انتظامیہ کا تعاؤن کریں۔ مرنے والے شخص کی عمرتقریباً40سے50سال کے درمیان ہے جس نے سفید دھاری والی شرٹ ، نائٹ پاجامہ اور لال جوتا زیب تن کئے ہوئے ہے ۔
Post Views: 90
پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں