مالیگاؤں:یکم جنوری۔ مالیگاؤں شہر میونسپل کارپوریشن انتخابات 2026 کے سلسلے میں 31 دسمبر 2025 کو 21 وارڈوں میں داخل کیے گئے نامزدگی فارموں کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ الیکشن آفس سے موصولہ سرکاری معلومات کے مطابق اس مرحلے کے بعد اصل اور حتمی اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کارپوریشن انتخابات کے لیے مجموعی طور پر 808 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے تھے، جن میں سے جانچ کے بعد 714 نامزدگی فارم درست پائے گئے، جبکہ مختلف وجوہات کی بنیاد پر 94 کاغذات نامزدگی کو نااہل قرار دیا گیا ہے۔
جانچ پڑتال کے عمل کے اختتام کے بعد یہ بات واضح ہوئی ہے کہ مجموعی طور پر 526 امیدوارانتخابات کے لیے جائز اور اہل قرار پائے ہیں، جو اب مالیگاو¿ں شہر کے مختلف وارڈوں میں عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے میدان میں ہوں گے۔البتہ 2جنوری کو امیدواری واپس لینے کی تاریخ ہوگی اس دوران کتنے امیدوار اپنا فارم واپس لیں گے اس پر سب کی نظریں ٹکی ہوئی ہیں اس کے بعد خود بخود فائنل امیدواروں کی فہرست سامنے آئے گی ، جس کے بعد انتخابی سرگرمیوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔انتخابی ماہرین کے مطابق نامزدگیوں کی اس بڑی تعداد سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مالیگاؤں کارپوریشن انتخابات میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔
