شہر کی ترقی کےلئے تمام کارپوریٹرس ہمارا ساتھ دیں: نسرین شیخ خالد
منظور شدہ ادھورے کاموں کی تکمیل ہمارا اوّلین مقصد : شان ہند

مالیگاؤں/۱۱فروری۔ گذشتہ786دنوں سے کمشنر اور پرشاسک کا عہدہ سنبھال رہے رویندر جادھو نے کل11فروری کو بالترتیب میئر اور ڈپٹی میئر کا چارج آفیشیل طورپر نسرین شیخ حاجی خالد اور شان ہندنہال احمد کو پیش کیا۔ اس موقع پر انڈین سیکولر کے کارپوریٹر س میئر آفس میں دیکھے گئے۔ جیسے ہی ان دونوں کے عہدہ کا اعلان کیا گیا وہاں موجود لوگوں نے ”اسلام پارٹی زندہ آباد، سماجوادی پارٹی زندہ آباد، سیکولر فرنٹ زندہ آبا“ کے نعرے بلند کئے اس سے قبل کمشنر رویندر جادھو نے کہاکہ ”حکومت کے حکم کے مطابق میں نے 14دسمبر کو کمشنر اور پرشاسک کے عہدہ سنبھالا تھا اورمیں نے پورے 786دن کام کیا۔ 7فروری کو پرشاسک راج ختم ہوا لہٰذا ۔ہم نے ماضی میں شہر کے کارپوریٹروں اور آصف شیخ رشید کے تعاؤن سے بہتر کام انجام دیا ۔ اب مستقبل میں ہم ، میئر موصوفہ کے ساتھ شہر کی ترقی کا کام کریںگے۔ “ اِن کے بعد نومنتخب میئر نسرین شیخ خالد نے کہاکہ ”ہم ےنے میئر کا چارج سنبھال لیا اور کارپوریشن کے کاموں کی شروعا ت کر رہے ہیں لہٰذا شہر کے تمام کارپوریٹروں کو چاہئے کہ شہر کی ترقی کےلئے ہمار ساتھ دیں۔ ہم 18 فروری کو پہلی مہاسبھا طلب کر رہے ہیں۔ جس میں جنم داخلہ معاملہ پر بحث کریں گے شہریان کے ردّ کئے گئے داخلوں کو نئے سرے سے کارپوریشن کے ذریعے جاری کرنے کاکام کریں گے۔ ہارون انصاری اور دیگر سرکاری اسپتال میں طبی سہولیات ،جدید سہولیات فراہم کرنے کےلئے ، 3Dسونو گرافی،آنکھوں کے معائنہ کی مشین لگانے پر چرچا کریں گے اور شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم پر روک، اسکولوں میں سی سی ٹی کیمرہ نصب کرنے پر غور کریںگے۔ نیز مالدا کالونی کے اطراف پولس اسٹیشن،یہاں آمدورفت کےلئے عوام کو بس سروس بحال کریں گے۔ “ میئر موصوفہ سے زور دیتے ہوئے کہاکہ سرکاری اسکولوں میں بہتر تعلیمی نظام و سہولیات مہیا کی جائےں گی تاکہ لوگوں کا رُجحان سرکاری اسکولوں کےلئے بڑھیں ۔ہم شہری عوامی مسائل کو پورا کرنے کی کوشش کریںگے۔“اِس کے بعد ڈپٹی میئر شان ہند نہال احمد نے کہاکہ ”مالیگاو¿ں سیکولرفرنٹ نے شہر میں تعمیر وترقی کے نام پر الیکشن لڑا اور عوام نے ہمیں سراہتے ہوئے ووٹ کیا اور اقتدار دلایا۔ شہر مالیگاؤں نے ہمیشہ سے تاریخ بنانے کا کام کیا ہے آج خوشی اور فخر کی بات ہے کہ دونوں اقلیت سے تعلق رکھنے والی خواتین میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدہ پر فائز ہوئیں۔ ہم بہت جلد ہی کارپوریشن کے رُکے ہوئے کاموں جیسے تلواڑہ پائپ لائن کاکام، نعمانی پل، آگرہ روڈ کا بقیہ کام، انڈگراؤنڈ ڈرینج کاکام فنڈ منظور ہونے کے بعد ادھورا ہے، اسے ہم جلد از جلد کام پورا کرنے کی کوشش کریںگے نیز شہر کی بنیادی سہولیات کےلئے حد درجہ کوشش کریںگے۔
