مالیگاﺅں /27مئی۔شہر کے عازمین حج پر جانے والے 771عازمین کو مالیگاﺅں میونسپل کارپوریشن سے حفظان صحت محکمہ کی طرف سے صحت جانچ کرکے ٹیکہ اندازی کی گئی ۔ مالیگاﺅں میونسپل کارپوریشن کمشنر کی رہنمائی میں حفظان صحت محکمہ نے قدوائی روڈ پر اردو اسکول نمبر 1کی عمارت میں کلیم دلاور ہال کے پیچھے حج کمیٹی ہال میں عازمین سفر حج کیلئے صحت جانچ اور ٹیکہ اندازی مہم 22مئی سے 23مئی کی صبح 10سے دوپہر 4بجے تک منعقد کی گئی تھی۔ جسمیں 771عازمین حج کی جانچ کرکے ٹیکہ اندازی کی گئی۔ مذکورہ مہم میں کمشنر بھالچندر گوساوی کی رہنمائی میں اور ڈاکٹر شریا دیو،معاﺅن کمشنر یا خواتین واطفال آفیسر کی نگرانی میں ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر آہیر،ڈاکٹر انوشیا، ڈاکٹر الکابھاوسار، ڈاکٹر اجمل، ڈاکٹر لبنیٰ انصاری، ڈاکٹر عنبرین وہیلتھ سینئر اسٹاف نے تعاﺅن کیا۔
Post Views: 120
پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں