
مالیگائوں/28مئی۔ حالیہ دنوں موسم پل کی درستی کاکام جاری ہے۔ چوںکہ مالیگائوں بس اسٹینڈ پر آنے والی بسیں پچھلے دنوں موسم پل چوک پر عارضی اسٹاپ پر روکی جاتی تھی۔ لیکن موسم پل کی درستی کے پیش نظر اور ٹریفک کا مسئلہ پیش آنے کی صورت میں محکمہ ٹریفک نے نیا بس اسٹینڈ کے منیجر سے ایک مکتوب کے ذریعے گذارش کی ہے کہ موسم پل کی بجائے شیواجی پتلے کے آگے عارضی طورپر بس اسٹاپ بنایا جائے تاکہ مغرب کی سمت جانے والے مسافرین یہاں اُتر کر دیگر سواریوں کے ذریعے اپنے مقام پر جا سکے۔ جس کےلئے بس اسٹینڈ کے منیجر نے شیواجی پتلے کے پاس عارضی بس اسٹاپ کی سہولیات کےلئے ایک ملازم کا نظم کر دیا ہے۔
Post Views: 93
پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں