مالیگائوں/ 31مئی۔ گذشتہ 29مئی پیر کی شب دیر گئے ناگیہ ساکیا پل سے ایک کار نیچے گرپڑی ، اس خوفناک حادثہ میں 4 سالہ بچی سمیت تین افراد کی موت ہو گئی ہے۔ جبکہ7 افراد شدید زخمی ہیں۔ یہ 10 لوگ جالنا ضلع میں شادی کی تقریب کے بعد ایکو نامی کار سے واپس آرہے تھے۔یہ حادثہ شب ایک بجے پیش آیا۔ جس میں سے3زخمیوں کا علاج شہر کے نئے فاران میں جاری ہیں جو خطرے کے باہر ہے۔ جبکہ4افراد ابھی بھی ناسک کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں جو شدید طورپر زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا ایم آر آئے نکالنے کے بعد معلوم ہوا کہ تمام ہی زخمیوں کو سر میں شدید مار لگنے سے ان کی حالت خراب ہے۔ اطلا ع کے مطابق اس گاڑی میں ڈاکٹر یعقوب منصوی بھگور والے فیملی کے ممبران موجود تھے۔ ڈاکٹر یعقوب منصوری(50)، شفاءناز وسیم منصوری(بھگور والے) اور افروز منصوری (بھگور والے) یہ تین مہلوکین کے نام ہیں۔ جبکہ زخمیوں میں منصوری مصباح یعقوب، منصوری ابوذر، منصوری وسیم عبداللطیف و دیگر شامل ہیں۔ کل منگل کو تمام قانونی کاروائی کے بعد مہلوکین کی تدفین بڑے قبرستان میں ہوئی۔ گرین پارک ،ماسٹر کالونی سے ایک ہی وقت میں تینوں جنازے اٹھائے گئے ۔ یہ حادثہ شہر کےلئے اندوہناک ثابت ہوا ،بہرحال ادارہ روزنامہ مہلوکین کےلئے دعائے مغفرت کرتا ہے جبکہ زخمیوں کی صحت یابی کےلئے بھی دعاگو ہے۔
Post Views: 136
پوسٹ کو اپنے احباب میں شیئر کریں